اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مدارس کو اسلامی این جی اوز کا بہت بڑا نیٹ ورک کہا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مولانا رفیع عثمانی کی خدمات کا نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام معترف ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی تعلیمی و سماجی خدمات میں ہاتھ بٹائیں گے، مدارس میں طلبائ کو مفت تعلیم، رہائش اور خوراک فراہم کی جاتی ہے۔