صحبت پور (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کر دیا ،سیلاب کی تباہی کے شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں سمارٹ سکول تعمیر کیاگیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ) مہیا کئے گئے ہیں ۔وزیراعظم نے سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور سکول کے بچوں سے گھل مل گئے ۔وزیراعظم طالب علموں کے ساتھ ان کے کلاس رومز میں بیٹھ گئے ،وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔وزیراعظم نے بلوچستان میں 12 دانش سکول بنانے کا اعلان کیا وزیراعظم نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں،آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے ابھی بھی کئی سو ارب روپے چاہئیں، 9 جنوری کو جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا،پاکستان کو پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ بلوچستان میں مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا صحبت پور ضلع پانی میں ڈوبا ہوا تھا، یہاں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا، اتنا بڑا سیلاب اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ صحبت پورکے دورے پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا میدانی اور بلوچستان کا پہاڑی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، صحبت پور میں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا۔شہبا شریف نے کہا کہ خوف آتا تھا کہ کس طرح ان متاثرین کی مدد کریں گے، جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی آئی ایم سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا، برادر ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم سے بھی کل گفتگو کی ہے، ملائشین وزیراعظم سے گفتگو کرکے لگا کہ خاندان کا کوئی فرد بات کر رہا ہے، ملائشین وزیراعظم نے مجھ سے اردو میں بات کی۔