اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ نااہل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے، اس کیس میں از خود نوٹس بنتا ہے، الیکشن کمیشن فیصلے میں نااہلی کی وجوہات دی گئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں کہ نہیں، عمران خان کا لیگل اسٹیٹس دیکھیں، وہ نااہل ہیں۔بعد ازاں آفاق احمد کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔