لاہور( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہےکہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیاجائے جس کے لیے پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کرلیاجائے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے ،پا رٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماو?ں کو ٹاسک سونپ دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید، عباس علم دار کو اہم ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔