اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف 9جنوری کو جنیوا میں ماحولیاتی تغیر سے بچاﺅ سے متعلق کانفرنس کا آغاز کریں گے جبکہ ڈونرز کانفرنس پاکستان کی بجائے جنیوا میں کرانے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنیوا میں 9جنوری کو ماحولیاتی تغیر سے بچاﺅ سے متعلق کانفرنس کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف 9جنوری کو کریں گے ، کانفرنس کی پاکستان اور یواین سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پر میزبانی کر رہے ہیں، کانفرنس میں چاروں صوبوں سے نمائندگی ہو گی ،پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16.3 ارب ڈالرز درکار ہیں جبکہ آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا، سیلاب کے فوری بعد کی گئی 800ملین ڈالرز کی فلیش اپیل پر 2یا ڈھائی ملین ڈالرز ملے،سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خرچہ بچانے کے لیے ڈونرز کانفرنس پاکستان کی بجائے جنیوا میں کرائی جا رہی ہے۔، ڈونرز کو پاکستان بلانے پر زیادہ اخراجات ہونے تھے۔سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا کانفرنس میں کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے جس کی وجہ سے کانفرنس میں کم سے کم خرچ آئے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے ، خرچہ بچانے کے لیے ڈونرز کانفرنس پاکستان کی بجائے جنیوا میں کرائی جا رہی ہے اگر ڈونرز کو پاکستان بلانے پر زیادہ اخراجات ہونے تھے۔