کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل ،میزبان و ٹی وی اداکارہ انوشے اشرف نےکہا ہے کہ بدلتےموسم کے ساتھ ڈریسز کا انتخاب فنکاروں کے لئے ایک مسئلہ رہتا ہے ، جدید فیشن کو فروغ دینے میں فنکار اہم کردار ادا کرتے ہیں ، فیشن آئی کون کے لئے یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ، ذاتی طو ر پر اس بار مجھے امیج فیشن کو برقرار رکھنے کے لئے آئی ٹی سی فیشن کالج کے طالب علموں کے ملبوسات اس بار امیج برانڈ بہت پسند آیا ہے جس کے لئے میں بین الاقوامی معیار کے شاپنگ مالز کے دورے کئے۔مریم احمد اور عظمیٰ احمد کی مشکور ہوں انہوں نے ان طالب علموں کو فیشن کی دنیا میں متعارف کرکے ہم جیسے فنکاروں کی مشکل آسان کردی ہے۔سرد موسم کے ملبوسات کی خریداری کرتے ہوئے مجھ ملکی ٹیلنٹس کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا پڑا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں سے زیادہ میزبان کے طورپر ڈریسز کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔بیرون ممالک کے بجائے اپنے ممالک کے فیشن ڈیزائنر میری اولین ترجیحات میں شامل ہوتےہیں۔ ہم فنکاروں کوملکی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینےکے لئے نیو فیشن ڈیزائنرز ٹیلنٹ کو ویل کم کہنا چاہئے تاکہ ہم اپنے ملک کے لئے زرمبادلہ بچا سکے اور مستقبل میں اس انڈسٹری سے بیرون ممالک سے زرمبادلہ کمانے میں نیو ٹیلنٹ اہم کردار اد ا کرسکیں۔