کراچی(بیورو رپورٹ) تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کی سینئر چیئرپرسن اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محترمہ لیلی پروین سواتی نے 8 جنوری بروز اتوار 2023 کو کالا پل کے مقام پر ہزارہ کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا ہے جس ہزارہ کی تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں ہزارہ کے تمام اہم شخصیات اور کراچی میں مقیم لاکھوں کی تعداد میں موجود تمام ہزاروال کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ محترمہ لیلی پروین سواتی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہزارے وال اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں اور ان کا اپنا ایک کلچر ہے اور ہزارے وال پڑھی لکھی اور باوفا قوم ہیں ۔قیام پاکستان کے وقت اگر ہزارےوال ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ نہ دیتے تو شاید کے پی کے پاکستان کا حصہ نہ ہوتا ۔ ہزاروال قوم کی لازوال قربانیاں ہیں جو انہوں نے پاکستان کے لیے دی ہے ۔جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا آج بھی ہزار والے قوم کے لوگ پاکستان کہ مختلف اداروں کے اہم عہدوں پر فائز ہیں ۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔مگر افسوس کہ ہزار ھ وال قوم کو وہ حیثیت نہیں دی جاتی جو اس کا حق بنتا ہے ۔ہزار کا خطہ ہرقسم کی قدرتی نعمت سے مالا مال ہونے کے باوجود اس وقت کسما پرسی کی حالت میں ہے نہ بہترین روزگار ہے نہ تعلیم ہی نہ صحت کا کوئی معیار ہے ۔ہماری قوم کے پڑھے لکھے نوجوان ہوٹلوں پر اور پیٹرول پمپ پر نوکری کرنے پر مجبور ہے۔ ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے حکومت سے کہ ہماری حیثیت کو تسلیم کیا جائے ۔کلچر ڈے منانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم اپنی روایات کو اجاگر کر سکیں ۔اور یہ بتا سکیں کہ کتنی بڑی تعداد میں ہم اس وقت شہر کراچی میں موجود ہیں ۔ اس وقت 78 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ہزارےوال ووٹرز کراچی میں موجود ہیں۔ ہزارہ میں مقیم ہزارہ کی سیاست کرنے والے ایران نے صرف اپنی سوچ اور اپنی سیاست چمکا یہی نہ انہوں نے ہزارہ کا سوچا نہ ہزار والوں کا سوچا نہ ہزارہ میں ترقی ہوئی آج تک اور نہ ہی کراچی میں مقیم ہزارہ وال کے لیے انہوں نے آج تک کچھ کیا صرف کراچی آ کے ہزار ہ والوں سے پروٹوکول لئے دعوت کھائی اور چلے گئے ۔لہذا کراچی کی تحریک سے ایسے لیڈر ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے نہ ہم ان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں مانتے ہیں انشاءاللہ بہت جلد کراچی سے تعلق رکھنے والے ہزارے کی قابل شخصیات کو سیاست کے میدان میں ترقی ملے گی اور ہم کراچی سے تعلق رکھنے والے ہزار والے کو ہی سپورٹ کریں گے ۔ اس پروگرام میں کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے یہ کلچرل پروگرام ہزارہ کا تمام ہزاروال ملک کے کونے کونے میں منائیں گے ۔امید ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد اس کلچرل پروگرام میں حصہ لے گی