کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے 22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا سیکریٹری تعلیم نے 22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، محکمہ نے گھوسٹ اساتذہ کو اپنی صفائی میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اساتذہ مسلسل 8 ماہ سے اسکول سے غیر حاضر تھے، نوکری سے نکالے جانے والوں میں 10جونےئر اسکول ٹیچر،5 ہائیر اسکول ٹیچر اور دیگر شامل ہیں۔