اسلام آباد(اے پی پی):انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر اختر منیر نے پیر کو منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی حکومت نے27 مئی 2022 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے گریڈ۔20 کے سینئر آفیسر اختر منیر کو قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔قبل ازیں وہ فروری 2020 سے صدر پاکستان کے پریس سیکرٹری /انفارمیشن ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اختر منیر کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں پی آئی او مقرر کئے جانے سے پہلے 17 جون 2021 کو منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی تعینات کیا گیا تھا