کراچی(نمائندہ خصوصی )محکمہ موسمیات نے کراچی میں سخت سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جنوری سے مغربی ہواﺅں کا نیاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا۔ مغربی ہوائیں بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش کا سبب بن سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مغربی سسٹم کے پختونخوا منتقلی کے بعد کراچی میں سردہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سرد ہوائیں10 جنوری کے بعد شہر میں داخل ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ ہفتے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک جاسکتا ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔