اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل کامعاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل کامعاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو روز قبل پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022دستخط کئے بغیر واپس بھجوادیا تھا۔جس کے بعد حکومت نے یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل منظور ہونے کے بعد توثیق کیلئے دوبارہ صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔آئین کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے منظور کردہ بل پر صدر مملکت نے 10روز میں دستخط نہ بھی کئے تو یہ بل صدارتی توثیق کے بغیر ہی از خود ایکٹ بن جائے گا۔