لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب کون اس غیر سنجیدہ حکومت کے ساتھ بیٹھے گا، طالبان لیڈر شپ صرف عمران خان کی عزت کرتی ہے۔الیکشن صرف ہمارا مسئلہ نہیں پاکستان کا ہے، معیشت کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کے آپس میں ملنے سے پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، لگتا ہے ایم کیوایم کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں نے سنبھالی ہوئی ہے ، کراچی کے لوگوں کو پتا ہے یہ سب لوگ کیوں اکٹھے ہوئے ہیں۔