لاہور(نمائندہ خصوصی) پی آئی اے پر یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن ہوگئے۔پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایاسا 7 مارچ 2023 سے آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔