لاڑکانہ (محمد عاشق پٹھان سے) لاڑکانہ پولیس نے سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے سال 2022 کے دوران 75 بڑے گینگز کا خاتمہ کرکے 58 پولیس مقابلے میں 55 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے جبکہ 3 ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے، اسٹریٹ کرمنل، رہزن، رابرز، موبائل سنیچر، چوریوں و نقب زنوں وہیکل لفٹر گینگ، اغوا کاروں سمیت اشتہاری روپوش و مفرور ملزمان سمیت 1458 کو گرفتار کیا گیا، مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں 292 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 292 مقدمات درج کیے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 7 کلاشنکوف، 3 رائیفل، 179 پسٹلز، 52 ریوالور، 51 شاٹ گنز اور بھاری مقدار میں گولیاں اور کارتوس برآمد کیے گئے، منشیات اور نارکوٹکس ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں کرکے 262 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 262 کیسسز درج کرکے 3 کلو 378 گرام ہیروئن، 470 کلو گرام چرس، 500 گرام آئس برآمد کرلیا گیا، غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے منشیات فروشوں کے کاروائیاں کرکے 50 لیٹر کچی شراب، 130 شراب کی بوتلیں، وہیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی میں 216 وہیکلز برآمد کی گئی جن میں 6 وہیکلز کاریں اور 210 موٹرسائیکلیں شامل ہیں جبکہ مضر صحت مین پڑی اور انڈین گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیوں کے دوران مقدمات درج کرکے انڈین گٹکا، مین پڑی اور خال مال سمیت 1005 کلو گرام برآمد کیا گیا، جوا و سٹہ باز 261 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے بھاری مقدار میں نقدی اور تاش کی جوڑیاں و سٹہ کی بکیں برآمد کرلی گئیں، چوری شدہ اور چھینی گئی نقدی 76 لاکھ 40 ہزار 700 روپے برآمد کرلیے گئے، چوری شدہ اور چھینی گئے سونے کے زیورات 10 تولے برآمد کرلیے گئے، چوری شدہ مال مویشی میں 22 مال مویشی برآمد کرلی گئیں جبکہ لاڑکانہ کے شہریوں کی شکایات کے لیے وومین پروٹیکشن سیل، کمپلینٹ سیل، ریڈریسل سیل اور انکوائری سیل کے ذریعے متعدد مسائل کو حل بھی کیا گیا۔