کراچی(نمائندہ خصوصی)
مسلم لیگ فنکشنل سندھ اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار رحیم نے روزنامہ جنگ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور سینئر صحافی مدثر مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری تعزیتی بیان میں سردار رحیم نے کہا کہ مدثر مرزا طویل عرصے تقریبا چار دہائیوں تک روزنامہ جنگ سے وابستہ رہے اور صحافت کے پیشے سے ان کی وابستگی جنون کی حد تک تھی’مدثر مرزا سینکڑوں استادوں کے استاد تھے’انہوں نے کہا کہ مدثر مرزا نے اپنی زندگی کے قیمتی ایام صحافت جیسے مقدس پیشے کو دیئے’ ان کی صحافت کے لیے دی گئی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، صحافت ایک ایماندار مدبر انسان سے محروم ہوگئی ہے ،اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین ۔