کراچی(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ضم کرنے کے لیے گورنرہاوس کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا فارمولہ طے کرلیا جب کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو پی ایس پی سمیت تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے پر راضی کرلیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ایک جگہ لانے کےلیے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے گورنر ہاوس میں ایک اجلاس ہوا تھا۔ جس میں گورنر سندھ اور خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنرنے رابطہ کمیٹی کوتمام گروپس کوضم کرنےپرراضی کرلیا ہے۔ یہ انضمام دو مراحل میں ہوگا۔پہلے مرحلے میں مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)ایم کیو ایم میں ضم ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے میں فاروق ستار سمیت دیگرگروپ ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوں گے۔ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے کنوینئرخالد مقبول ہی رہیں گے۔ مصطفی کمال،انیس قائمخانی سمیت دیگرخالدمقبول کی سربراہی پررضامند ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چندروزمیں پی ایس پی کے ایم کیو ایم میں ضم ہونے کا اعلان متوقع ہے دو مراحل میں ہوگا،ذرائع