کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ75سالوں میں جو کام نہیں ہوئے ہیں انہیں اب کرنا ہےـ ہمیں اپنے اپنے منصب کے مطابق ایمانداری سے کام کرنے ہونگےـان خیالات کااظہارگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد ومیونسپل کمشنرفہیم خان ودیگر آفسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں ون ونڈوآپریشن کے تحت پہلے ڈیجیٹل شکایتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جوابات کے دوران کیاـ اس سےقبل گورنر سندھاورایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی نے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے باہر پودا بھی لگایاـ اس موقع پر افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آتے ہی ایک اچھا کام کیا ہےجو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ بلدیہ شرقی کو بہتری کی جانب لے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیوں سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جس پر ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے یقین دہانی کروائی کہ 24 گھنٹے میں ملازمین کے مسائل دور کر دیئے جائیں گےـ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں ہمیں اپنی اصلاح خود کرنی ہوگی اپنی اصلاح کی تو یہ ملک اور صوبہ اور شہر دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ شہر کو ہمارے وجود کی ضرورت ہے، اپنے حقوق کے ساتھ ہمیں معاشرے کے بھی حقوق ادا کرنے ہیں اس موقع پر انہوں نےایک سوال کہ ایڈمنسٹریٹر کے نوٹیفائی کے جواب میں کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن ہیں آج میں گورنر ہوں اور کل گورنر نہ رہا تو عام کارکن کے حثیت سے عوام کی خدمت کرینگےـ ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے اس موقع پر کہا کہ کمپلینٹ سینٹر کے افتتاح کے ساتھ خدمات کا آغاز کر دیا ہےـگورنر سندھ کی طرح شب وروز عوام کی خدمت کیلئے کام کرینگےـ میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹر کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے گا میں اور افسران ضلع شرقی کی بہتری کیلئے کام کرینگے،بلدیہ شرقی کے افسران نے گورنر سندھ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے.