اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے استعفوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات سے معذرت کر لی۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پرویز خٹک استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے۔پارٹی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پارٹی کی قیادت کو وفد کے ساتھ پیش نہ ہونے کا پیغام آخری وقت میں بھجوایا۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر جمعرات کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک استعفوں کی بجائے مستقبل میں انتخابات پر بات کے لیے وفد کا حصہ ہوں گے۔