اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر کے اہم تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی پورٹ سمیت آئل تنصیبات کی سکیورٹی فی الفور بڑھانے کے ساتھ ساتھ تنصیبات کے اطراف کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اہم تنصیبات پر موک ایکسرسائز اور آنے جانے والوں کا ڈیٹا نادرا ایپلیکیشن سے چیک کرنے کا بھی کہا گیا ہے، یہ فیصلہ اسلام آباد اور بنوں میں دھماکوں کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔