اسلام آباد( بیورو رپورٹ )وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج)جمعہ کو طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک پر بریف کیا جائے گا جبکہ دہشتگردی کےخلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، عسکری حکام اور سکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوں گے۔