پشاور(نمائندہ خصوصی ) سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر حاجی غلام علی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاﺅس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔گورنر کے پی غلام علی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاﺅس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کےلئے وزیراعلیٰ اپنے گھر میں بندوبست کریں۔حاجی غلام علی نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاﺅس میں لینڈ نگ کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔