اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹر ملک شہادت اعوان نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزیر مملکت سے حلف لیا۔
سینیٹر ملک شہادت اعوان نے پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ اور پروقار تقریب میں حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں سول و فوجی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو نئی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کی تشکیل 19 اپریل کو عمل میں آئی تھی،
پہلے مرحلے میں کابینہ میں 30 وفاقی وزراء اور 3 وزراء مملکت کو شامل کیا گیا تھا جس کے بعد کابینہ میں مختلف مراحل میں توسیع کی جاچکی ہے ۔