بدین(رپورٹ تنویر ارائیں)
کھودا پھاڑ نکلا چوہا ضلع بھر کی پولیس کا کڈھن کے قریب بروہی برادری کے گھروں پر چھاپہ اوطاق مسمار منشیات کا الزم پر برامد کوچھ بھی نہ ہو سکا بروہی برداری کا کاروائی پر شدید ردعمل پیپلز پارٹی کے ضلع کونسل کی نشیست پر امیدواروں سمیت برہی برادری نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہ دیا .
پیپلز پارٹی کو بدین ضلع میں ایک مذید اور شدید سیاسی جھٹکا دیہی یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی مضبوط سیاسی شخصیت اور بروہی برادری پولیس گردی پر شدید ردعمل پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہنے کا اعلان تفصیل کے مطابق چند روز قبل 20 سے زائد موبائل گاڑیوں اور بکتر بند گاڑی پر سوار پولیس کی بھاری نفری نے سفینہ گھٹکہ کے زخیرے کی غلط اطلاع پر بدین کے علاقہ کڈھن کے گوٹھ ہروہی پر چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی لی اور منشات برامد نہ ہونے پر جاتے جاتے گوٹھ سے ملحقہ اوطاق مسمار کر دی. پولیس کی کاروائی پر مقامی دیہاتیوں نے شدید ردعمل کرتے ہوئے احتجاج کیا اور الزمات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا. گزشتہ روز کڈھن کی یونین کونسل مٹھو خان چانڈیو کے گوٹھ حاجی عبدالقادر بروہی میں یونین کو نسل مٹھو خان یونین کونسل مٹھی تھری یونین کونسل عبداللہ شاہ یونین کونسل بیڈمی اور ٹاؤن کمیٹی کڈھن کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے بروہی برادری کے معززین کا پیپلز پارٹی کے سابق رکن ضلع کونسل اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ضلع کونسل رائس عبدالطیف بروہی کی سربراہی میں ہونے والی کٹھ اجلاس میں سنکٹروں معزیزین نے شرکت کی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے نامذد امیدوار ضلع کونسل بدین رائس عبدالطیف بروہی نے پیپلز پارٹی کے اميدوار جمن نوتيار محمد اسماعيل بروہی مٹھن مہران پوٹو عبدالغفار لاشاری موھن میگواڑ دنی بخش ملاح علی محمد نوتيار اقلیتی امیدوار موھن میگواڑ اور نھال ميگھواڑ کے علاوہ دیگر علاقہ معززین کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوٹھ پر ضلع بھر کی پولیس کاروائی کو بدترین پولیس گردی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے باپردہ خواتین اور بچوں کو حراساں کرنے شریف اور علاقہ معززین کی توہین کرنے گھروں میں ٹوڑ پھوڑ قیمتی سامان کی لوٹ مار بکریاں اور مرغ بھی ساتھ لے جانے اوطاق کو مسمار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کے من گھڑت بے بنیاد اور غلط الزمات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا بروہی برادری اور دیگر حمایتی علاقہ معززین کا پیپلز پارٹی سے 34 سالہ وابستی قربت اور تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا . اس موقع پر عبدالطیف بروہی نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کو علاقہ میں امیدوار ہی نہیں مل رہا تھا ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے امیدوار کے سامنے مقابلہ کے لئے کوئی پارٹی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں تھا اس وقت ہم نے ڈاکٹر زوالفقار مرزا سے اپنے مضبوط عزت اور احترام کے برادرانہ تعلقات ختم کر کے پیپلز پارٹی سے اپنی وابستی قائم رکھی اور پیپلز پارٹی کو کامیابی بھی دلوائی پر افسوس آج جب ہم پر جھوٹے بے بنیاد من گھڑت الزامات پر پولیس گردی کی گئی ہماری عزت کو اچھالا گیا تو اس مشکل گھڑی میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح اور ایم این کے امیدوار اور وزیرعالی سندھ کے مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو سمیت دیگر پارٹی کسی بھی زمہ دران نے ہماری مدد تو دور کی بات فون پر ہمدردی بھی نہیں کی ہم بلوچ ہیں ان حالات میں ہماری عزت اور غیرت کا تقاضہ یہ ہی ہے کہ ہم ایسی پارٹی کو ہی خیر اباد کہہ دیں جس میں کسی شریف کی عزت اور وقار محفوظ نہ ہو . بروہی برادری کے معززین کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی کا تعلق بھی ہمارے علاقہ سے ہے اور پولیس کی آئی جی سندھ کے ضلع بیں بدترین پولیس گردی ایک افسوس ناک عمل ہے جبکہ پولیس خود منشیات فروشی میں ملوث نوجوان نسل کو بھی پولیس ہی منشیات مہیا کر کے غیر قانونی کاروبار میں تحفظ فراہم کر رہی ہے . علاقہ معززین نے چیف جسٹس اف سندھ بلاول بھٹو زرداری فریال ٹال پور اور وزیرعالی سندھ سے سے پولیس گردی ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم زیادتی پر نوٹس لینے اور انصاف مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہا کہ ہم انصاف کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رہے ہیں