کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. نعمت خان خلجی. الہی بخشں بھٹی. شاہد عباسی. مظہر الحق چوہدری. نعیم خان. احسان اللہ ڈائری. عبد القادر چاچڑ. عبد الرحمان خانزادہ. ڈاکٹر امجد ستار. قاسم سومرو. ڈاکٹر قربان جعفری. عبدالمالک جانباز. عبد القادر ڈائری. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. مظہر اقبال چوہدری. عبد القیوم خان. سید سفیر شاہ. عابد خان اور دیگر عہدیدران و کارکنان نے نوجوان قیادت وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین. مرکزی سیکرٹیری جنرل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ و دیگر قائدین کے اس پروقار فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہیں اور اب نوجوان قیادت چوہدری سالک حسین پاکستان مسلم لیگ کو ملک بھر میں مزید فعال و منظم کرینگے.