کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان رپورٹرز فورم نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس کے امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی پر اپنے تہنتی پیغام میں کہا ہے کہ دی ڈیموکریٹس کی کامیابی ان کی انتھک محنت اور گذشتہ دو سالوں میں کراۓ گئے تاریخ ساز تعمیر و ترقی کے کاموں کی بدولت ہے’ان کی فقید المثال کامیابی بھی بہترین کارکردگی کی مظہر ہے۔پاکستان رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ أنے والی نئ ٹیم ماضی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ممبران کے مسائل اور ان سے قریبی روابط کو قائم رکھے گی۔صدر پی أر ایف میاں طارق جاوید نے سعید سربازی’شعیب احمد ‘مشتاق سہیل ‘اسلم خان’ابتشام پاشااور اراکین مجلس عاملہ میں فاروق سمیع ‘شمس کیریو ‘کلثوم جہاں ‘رفیق بشیر ‘رمیز وہرہ ‘ذوالفقار واہوچواور ذوالفقار راجپر کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ باڈی نے جو گرانقدر خدمات انجام دیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں’فاضل جمیلی اور رضوان بھٹی کی ٹیم نے جو غیر معمولی کام کرواۓ وہ ناقابل فراموش ہیں۔پاکستان رپورٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر نے کہا کہ دی ڈیمو کریٹس کی ماضی کی طرح کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور موجودہ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرکے ایک معرکہ سر کیا ہے۔دی ڈیموکریٹس کی مسلسل بہتر کارکردگی نے پریس کلب کی تاریخ میں یہ یادگار دن دیکھنا نصیب کیا جس کے ہی مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے تمام ساتھیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کلب اور صحافیوں کے مسائل کو اولین ترجیح دی جاۓگی اور مسائل کے حل کے لئے کوشیشیں تیز کی جائیں گی۔جوائنٹ سیکریٹری فیصل چوہدری نے مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ پاکستان رپورٹرز فورم کلب کی پوری ٹیم أپ کے ساتھ ہے اور أپ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔