جموں( نمائندہ خصوصی)
غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع جموں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔سفاک بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کر دیا جب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔