بلوچستان کو مبارکباد،
اسلام آباد/کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی/ نیٹ نیوز )
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی حکومت بلوچستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاک آرمی، ایف سی، بلوچستان پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری، بلوچستان لیویز کا شکریہ ادا کیا ۔۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خاص طور پر چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان پولیس، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان بشمول عملہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ کے متعلقہ عملے کو یہ انتخابات احسن طریقے سے منعقد کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا
چیف الیکشن کمشنر نے 9 سال بعد بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کو جمہوریت کے لئے نیک شگن قرار دیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پر عزم ہے