کراچی(نمائندہ خصوصی)
تحریک استقلال کے مرکزی صدر ذحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے والے حکومتی و اپوزیشن لیڈرز کے بیانات کے نشر و شائع ہونے پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنی نااہلیوں سے ملک کو ایسے مقام پر لے آئے ہیں جہاں عوام بدترین مہنگائی و بے روزگاری کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن رات ٹیلی ویژن پر حکومت و اپوزیشن کی جانب سے ایسے بیانات آرہے ہیں جن سے براہ راست ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔ ایسے پرجوش اور ملک کے لئے نقصان دہ بیانات پر بلاامتیاز فوری پابندی لگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی سیاست و اقتدار کی خاطر ملک کو مسلسل مظاشی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن نام نہاد لیذرز کو اس بات کا ادراک ہی نہ ہو کہ ان کے بیانات سے ملکی معیشت اور عوام پر کیا دور رس منفی اثرات مرتب ہوں گے تو ایسے لیڈرز کو ہر طرح کی میڈیا کوریج بند کی جائے تاکہ ملک مزید معاشی مشکلات سے بچ سکے اور اندرون و بیرون ملک پاکستانی ہیجانی کیفیت سے نجات حاصل کرسکیں۔ انہوں نے تمام سیاستدانوں سے بھی اپیل کی کہ اپنے پیانات کے اجراء سے پہلے اس بات کو اولین ترجیح دیں کہ ملکی معیشت کی بدحالی اور ہیجانی کیفیت میں کمی ہوسکے اور عوام کا ملک پر اعتماد بحال کیا جاسکے۔