کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی کی ترقی کو روکنے کیلئے بھارت اور را نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔منگل کوناگن چورنگی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مجھے 10منٹ پہلے بتایا گیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کا کہا گیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے منع کیا گیا کہ عزیز آباد نہاری کھانے نہ جائیں مگر میں جاﺅں گا، کراچی کو بنانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔