اسلام آباد۔(اے پی پی):سرکاری حج سکیم میں رہ جانے والی 2480 نشستوں کو مختلف شہروں/حاجی کیمپوں کی الگ ویٹنگ لسٹ پر موجود عازمین حج میں ترتیب وار تقسیم کر کے اطلاع وزارت کی ویب سائٹ/ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بھیجی جا چکی ہے۔
اتوار کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وقت کی کمی کے باعث بقیہ رقم آج سوموار 30 مئی 2022 کو ہی بینک میں جمع کرانا لازمی ہو گا۔ حج پروازیں شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔واضح رہے کہ 2480نشستیں سرکاری حج سکیم میں ڈراپ آئوٹ کے باعث خالی ہوئیں تھیں