کراچی(نمائندہ خصوصی) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لانج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے فلائی دبئی کیFz 331 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے مطیب نامی مسافر کو گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیا موجود ھیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیا کے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ھونے پر مسافر کے بیگ کی اسکینگ کی گئی تو بیگ میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے بیگ کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں بیگ کی مکمل/ تفصیلی ایگزامینیشن کی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے بیگ سے 65 عدد iPhone اور موبائل چارجر 6 لیپ ٹاپ 10 ٹی وی باکس ڈیوائسز برآمد ھوئے جن کی کل مالیت 7100000 لاکھ روپے ہے ۔مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔