کراچی (نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان ، سینئر صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل عامر محمود، فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، نائب صدر سندھ جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آزاد صحافت نہیں ہوگی تو جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اظہار کی آزادی کیلئے سی پی این ای اپنا کردار ادا کریگی۔