اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20دسمبر کو بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ہے۔صدر عارف علوی نے صوبیدار میجر خورشید احمد کے ورثا ئ،سپاہی سعید احمد کے بھائی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا 19 دسمبر کو میرانشاہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے شہدا کو وطن کیلئے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہدا کی بہادری اور وطن کیلئے قربانی دی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا