کراچی (بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی جانب سے خواتین کارکنان کی حوصلہ افزائی کی تقریب انصاف ہاؤس کراچی سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کی تقریب میں خواتین کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر تقریب میں صدر پی ٹی آئی بلال غفار ،جنرل سیکرٹری کراچی سیف الرحمن، صائمہ ندیم، رابعہ اظفر، نصرت واحد، غزالہ سیفی، شہزاد قریشی، آفتاب جہانگیر و دیگر موجود تھے اس موقع پر صدر کراچی بلال غفار نے کہا کہ ہماری خواتین کارکنان نے بےحد بہادری کا مظاہرہ کیا نمائش پر خواتین کارکنان نے سندھ حکومت کی آمریت کا سامنا کیا 2014سے 2022 کا کارکنان کا جزبہ قابل تحسین تھا کارکنان کو یکجا ہوکر اس تحریک میں قدم بقدم چلنا ہے فائرنگ کا سامنا کیا ڈنڈے کھائے پھر بھی اسکرین لگائی مقصد میں کامیاب ہوئے ہم یہاں اپنی خواتین ماؤں بہنوں کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے اکھٹا ہوئے
جو امیدوار بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں درخواست جمع کرائیں پارٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی آپ تمام کارکنان مبارک باد کے حقدار ہیں ہم صرف عمران خان کا گروپ ہیں پارٹی میں گروپ بندی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے 25 مئی کراچی میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر اج ہمارا جشن کا دن ہے جنرل سیکرٹری کراچی سیف الرحمن نے کہا کہ25 مئی کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس گردی ہوئی خواتین کارکنان نے پولیس گردی کا مقابلہ کیا پولیس نے مجھ سمیت گراؤنڈ کے کارکن کا حراساں کیا جعلی مقدمات میں گرفتاریاں برداشت کیں کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے پولیس نے کراچی کو فلسطین اور مقبوضہ وادی بنایا۔