لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان سے) سابقہ وزیراعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کی سیکورٹی، ٹریفک، پارکنگ اور دیگر انتظامات کرنے کے حوالے سے گڑہی خدابخش بھٹو میں ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس پی اسپیشل برانچ منیر احمد کھوڑو، ایس ایس پی شکارپور کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی، ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ صدام حسین، ایس ایس پی خیرپور روحل کھوسو، اے ایس پی شکارپور فاضل بخاری، اے ایس پی لاڑکانہ عتیق الرحمان میکن اور دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے تمام پولیس افسران کو مختلف بالاکنٹ پوائنٹس، متبادل راستوں اور پارکنگ روٹس کی ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا، اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ پولیس کی طرف سے برسی کے سلسلے میں فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں جس میں 8140 پولیس افسران و جوانان پولیس کمانڈوز سمیت اپنے فرائض سر انجام دینگیں ، جبکہ رینجرز سے بھی مدد لی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ضلع لاڑکانہ اور نوڈیرو شہر کی طرف آنے جانے والے راستوں کی طرف پولیس چیک پوسٹس قائم کرکے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے، مزار کی طرف آنے جانے والے راستوں پر جدید مشینیں، واک تھرو گیٹس، واچ ٹاور ذریعے سخت چیکنگ کو یقینی بنایا گیا ہے، نوڈیرو شہر اور مزار کو سی سی ٹی وی کیمراز اور دوسرے جدید آلات کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، مسافرخانوں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کی پارکنگ کی سہولت کے لیے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں 750 ٹریفک پولیس کے افسران و جوانان اپنے فرائض سر انجام دیں گے تاکہ مزار کی طرف آنے جانے والے قافلوں کو دشواری پیش نہ ہو، ان سارے سیکیورٹی معاملات کو مانیٹر کرنے کے لیے خاص پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور دیگر پولیس افسران نے گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار اور جلسہ گاہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتطامانات کا جائزہ بھی لیا۔