اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم سب کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے کام کرنے کے عزم کی تجدید نو کریں۔ ہفتہ کہ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر خصوصاً ہمارے پاکستانی مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یسوع مسیح کی محبت، بھائی چارے اور امن کی تعلیمات ہمارے لئے مینارہ روشن ہیں، اس دن کے موقع پر آئیں ہم سب کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے کام کرنے کے عزم کی تجدید نو کریں۔