لاہور(بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر جو کچھ کیا اس کا پول ساری قوم کے سامنے کھل گیاہے ، توشہ خانہ سے 6 ارب روپے کے تحفے اٹھاکر لے گئے اس میں صرف ایک ظاہر کیا باقی سارے چوری کر لئے،ریاست مدینہ والے چوری کرتے نہ چھپاتے ہیں،عمران خان نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا ،مذاکرات کا نتیجہ ہے کہ آج پھر دہشتگردی شروع ہوگئی ہے،عمران خان نے دہشتگردی نہیں روکی بلکہ ان سے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا،دل میں اتنے راز ہیں کہ انتخابات میں ہمارے ساتھ کیا کیا گیا،جوعمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے انہوںنے ملک کا نقصان کیا،اگلے الیکشن میں عمران خان کے لئے 2018ءوالی بیساکھیاں نہیں ہوںگی، اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہونا پڑے گا، پہلے کہتے تھے اپنی لڑائی خود لڑیں گے اب کہتے اسٹیبلشمنٹ انہیں بچا لے، پنجاب میں حکومت بنوا کر پرویز الٰہی نے بھی عمران خان پراحسان کیا آپ بھی عمران خان کے شر سے ضرور بچیں، عمران خان کی محسن کشی کی خصلت تبدیل نہیں ہو سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ، مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے خواجہ سلمان رفیق ، چوہدری افضل بشیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سردار ایازق صادق نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی ہے ، اگر قائد اعظم نہ ہوتے تو شاید پاکستان بھی نہ ہوتا، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہاںمساجد میں آگ لگانا اورمسلمانوں پر ظلم عام ہوگیا ہے، پاکستان کے جھنڈے میں سفید حصہ اقلیت کا ہے،مسیحی ہندو سکھ پارسی یا جس بھی مذہب کی اقلیتیں ہیں پاکستان کی ریاست ان کو تحفظ دیتی ہے، آج حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا بھی دن ہے ،آج ہمارے قائد نوازشریف کی پیدائش کا بھی دن ہے جو قائداعظم کی مسلم لیگ کی روایت کولے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف سے متعلق کس طرح کی زبان استعمال کی لیکن اس کے جواب میں نواز شریف نے تنقید بھی کی ہے تو عمران خان کا عزت و احترام سے نام لیا ہے ، یہ سمجھتے ہیں انسان گالی دے کر مقبول ہوتا ہے جبکہ ہم سمجھتے ہیں انسان عزت و احترام دے کر اور کام کر کے مقبول ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک کے دفاع کےلئے ایٹمی دھماکے کئے،اگر ایٹمی دھماکے نہ کئے ہوتے تو بھارت ہم پر کئی بار حملے کر چکا ہوتا، اس وقت کے امریکی صدر کلنٹن نے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش ، اگر ہم وہ لے لیتے اور اپنے دفاع پر سمجھوتہ کر لیتے تو ڈالر تو ختم ہو جانے تھے لیکن پاکستان کمزور ہوجاتا ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کی اور ہمارے بچوں کو شہید کیا، عمران خان نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیاہے ،تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا نتیجہ ہے کہ دہشتگردی دوبارہ شروع ہوگئی ہے،عمران خان نے دہشتگردی نہیں روکی بلکہ مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف وہ لیڈر ہے جس نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، موٹرویز کز جال بچھایا ، سی پیک کا منصوبہ دیا ۔سینے میں اتنے راز ہیں کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ کیا کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018ءمیں جی ڈی اے والے کہتے تھے دباﺅ تھا پی ٹی آئی جوائن کرو ،جو عمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے انہوںنے ملک کا نقصان کیا ۔1947ءسے عمران خان کی حکومت آنے تک جتنا ملکی قرضہ تھا عمران خان نے اس سے کئی گنا زائد قرضہ لیا، بجلی اور گیس کاگردشی قرضہ ان کے دور میں بڑھا،انہوںنے تجارتی خسارہ کئی گنا بڑھا دیا،کیا پاکستان کو عمران خان پاکستان کی معیشت کو جکڑنے آیا تھا، بھارتیوں سے بھی پارٹی کے نام پر فنڈنگ لی اور پوچھنے پر الیکشن کمیشن کو برابھلا کہا۔ انہوںنے کہاکہ بتائیںجو عمران خان کو لائے انہوںنے 2018 میں کیا کردار ادا کیا ،عمران خان کو لانے والوں نے ملک سے زیادتی کی جس کا عذاب عوام بھگت رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر امپورٹ اور اخراجات کو کم نہ کریں تو پھر قرضے لے کر گزارا نہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کہ آئندہ حکومت ایسی جگہ پھنس جائے کہ ہل نہ سکے،