کراچی(اسٹاف رپورٹر ) محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں اپنے والد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح عوام کے لئے شہادت دے کر امر ہو گئیں بی بی شہید اج بھی پیپلزپارٹی کے جیالوں اور پاکستان کے عوام کے دل میں زندہ ہیں ان خیالات اظہار پیپلزپارٹی کی رہنما متحرمہ ممتاز اسلم نے سابق وزیراعظم اور عوام کی محبوب اور پیپلز پارٹی کی شہید عظیم لیڈر متحرمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ایک انٹرویو میں کیا محترمہ
نے کہا کہ بی بی شہید کرا چی تا خیبراورکشیمر تا کوئٹہ عوام کے دلوں پرراج کرتی تھیں وہ صرف پاکستان کی بلکہ امت مسلمہ کی ایک عظیم لیڈر تھیں جن کو شہید تو کر دیا گیا مگر ان کی سوچ اور نظریات کو ختم کبھی بھی نہیں کیا جا سکتا ۔محترمہ ممتاز اسلم نے کہا بی بی شہید کی سیاسی وارثت کو چیرمین بلاول بھٹو زرداری لیکر اج شہید بی بی کی طرح عوام میں موجود اور محبوب لیڈر ہیں جنھوں نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے مسائل کو پوری دنیا کے سامنے پیش کر کے بی بی شہید کی ایک بار پھر یاد تازہ کر دی جوکہ بھٹوخاندان شہیدوں کی عوام سے محبت کی زندہ مثال ہیں محترمہ ممتاز اسلم نےکہاکہ وہ وقت اب دور نہیں جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عمر وزیراعظم بن کو پاکستان کے مسائل اور مشکلات کو ختم کر ے بی بی شہید کے خواب کو پورا کریں گے ۔محترمہ ممتاز اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان پر ایک سوچ مسلط ہے جو پاکستان کی ترقی اور عوام کے درمیان حائل ہے اس مائنڈ سیٹ نے محبوب لیڈروں کو شہید کیا ۔ اب وقت اگیا ہے بی بی شہید کے افکار و نظریات کو اپناتے ہو باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوکر ان کو شکست فاش دیکر قائد عوام اور بی بی شہید کے خواب کو پورا کیا جائے ۔بی بی شہید کی برسی پر ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہوگا کہ ہم اپنی پارٹی اور اپنے چئرمین کی ہر کال پر لبیک کرتے ہوئے باطل قوتوں سے ٹکرانا ہوگا