لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل سروسز اسپتال سے ڈاکٹروں کو بغیر بتائے روانہ ہو گئے، رجسٹرار نے ایم ایس کو آگاہ کر دیا۔ سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نعمان ظفر، سجاد حسین سروسز اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر شہباز گل کے تعاون نہ کرنے کا گلہ کرتے ہوئے ایم ایس کو خط لکھ دیا، خط میں لکھا کہ ڈاکٹر شہباز گل 23 دسمبر کو اپنے وی آئی پی روم سے غیر حاضر تھے۔ شہباز گل کسی ڈاکٹر سے اجازت لینے کے بغیر باہر گئے، وہ مزید اسپتال میں داخل نہیں رہنا چاہ رہے، مراسلہ میں میڈیکل یونٹ ٹو کے رجسٹرار نے لکھا کہ اسپتال انتظامیہ ان کی غیر موجودگی کو نوٹ کرے۔ دوسری جانب ایم ایس سروسز اسپتال نے شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے کے بارے میں اظہار لاعلمی کر دیا، ایم ایس ڈاکٹر بشیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے کے معاملے سے بالکل لاعلم ہوں۔