کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر سینئر صحافی جی ایم جمالی کے والد مشتاق حسین جمالی کا سوئم ڈیفینس خیابان بدر میں ہوا۔ سوئم میں صحافی برادی کے علاوہ سیاسی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری ، صوبائی وزیر سعید غنی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف اکرحمان ، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریتری سینیٹر وقار مہدی چیئرمین پبلک کمیشن وسیم احمد چیئرمین انٹی کرپشن ڈاکٹر نواز شیخ سیکریٹری آبپاشی سہیل قریشی ، سابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن۔ سیکریٹری صحت ڈسکٹر رمیش کمار۔ سیکریٹری سوشل ویلفیئر طحی فاروقی۔ ڈاکٹر سریش کمار۔ سیکریٹری لینڈ یوٹللائیزیشن دانش سعید ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ ناصر عباس سومرو صدر آرٹس کونسل احمد شاہ معروف تاجر عقیل کریم ڈیڈھی ، آباد کے محسن شیخانی ، آصف سم سم۔ سیکریٹری توانائی آغا واصف ، سابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان۔ چیف کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر توقیر مکرم سلطان بخاری۔ دائود جان محمد۔ یعقوب جمال۔ قاضی امان اللہ پراچہ۔ طارق حسن۔ پی ایف یو جے کے سعید جان بلوچ۔ حسن عباس۔ کے یو جے کے عاجز جمالی سیموئل گڈو۔ عباس مہدی۔ پیپ کے صدر جمیل احمد۔ ، پی پی رہنما آصف خان ، حاجی چن زیب ، سینئر صحافیوں سید صفدر علی۔ فیصل عزیز خان۔ امداد سومرو۔ مصطفی جروار ، عبدالرحمان۔ ملک منور۔ شعیب احمد۔ محمد یاسین بھٹی۔ حبیب اللہ جمالی۔ سمیت مختلف سماجی رہنمائوں سیاسی کارکنوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اور جی ایم جمالی سے ملاقات کرکے ان کے والد کی تعزیت کی۔ جبکہ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر شاہ سمیت کئی شخصیات نے فون پر جی ایم جمالی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ معروف اینکر جنید اقبال نے سوئم کی دعا کروائی۔سوئم میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد نے مل کر جی ایم جمالی کے والد کے لیئے مغفرت کی دعا کی۔