میمبی(نیٹ نیوز )
بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں بھوج پور کے گاؤں چندی میں پیش آیا جہاں چند افراد کے ایک گروپ نے بیڈمنٹن مقابلے میں جیت کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف ریاست مخالف مقدمہ درج کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں موجود دو افراد نے فتح کے بعد ٹرافی تھامی ہوئی تھی اور کچھ افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔پولیس کا کہناہےکہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کررہے ہیں۔