بیجنگ (نیٹ نیوز ) چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔