اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کےلئے دوبارہ طلب کرنے کافیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا اوراستعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کےلئے پی ٹی آئی اراکین کو علیحدہ علیحدہ بلائیں گے۔جوابی خط میں قومی اسمبلی کے رول 43کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیاکہ اسپیکر کو یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور اصل ہے،ممبر کےلئے ضروری ہے کہ وہ استعفیٰ کے اوپر تاریخ درج کرے، اگر استعفیٰ پر تاریخ درج نہیں تو استعفیٰ جمع کروانے کی تاریخ استعفیٰ کی تاریخ قرار دیا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ11اپریل کو جمع کروائے گئے استعفوں کی تصدیق کےلئے 30مئی کو خط لکھا گیا،6سے10جون تک تصدیق کا وقت دیا گیا۔