مانسہرہ (نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے عوام کے حقیقی خادم ہیں، جس طرح انہوں نے پنجاب کی تقدیر بدلی ، عوام نے ساتھ دیا تو پاکستان کی بھی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے، مانسہرہ اور ہزارہ نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا، خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبہ کے وسائل اور خون پسینے کی کمائی سے ہونے والے فساد مارچ سے جس طرح لاتعلقی کی ان کے شکرگزار ہیں، عوام نے عمران خان کو اس لئے بھی مسترد کر دیا کیونکہ اس کا مینڈیٹ، بیانیہ، خط، عالمی سازش کا ڈرامہ اور نام نہاد انقلاب مارچ جعلی تھا، سرکاری ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں پر انقلاب نہیں آیا کرتے، عمران خان نے ملک پر جو زخم لگائے ، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ان پر مرہم لگائیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ میرا گھر ہے، میں اپنے گھر میں وزیراعظم شہباز شریف کو آمد پر خوش آمدید کہتی ہوں، مانسہرہ اور ہزارہ ہمیشہ سے نواز شریف کے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے نواز شریف کا ہزارہ کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جس سے مسافت کا دورانیہ چار گھنٹے سے کم ہو کر صرف ڈیڑھ گھنٹہ رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب 30 سال قبل میری شادی ہوئی تو اس وقت میں چار گھنٹے میں یہاں پہنچا کرتی تھی اور اب صرف ایک ڈیڑھ گھنٹہ میں یہاں پہنچ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمر کی تکلیف کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف یہاں آئے، ان کا یہاں آنا یہاں کے عوام سے وزیراعظم کی محبت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے میں اس لئے بھی محبت کرتی ہوں کیونکہ وہ میرے صرف چچا ہی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کے حقیقی خادم ہیں،
انہوں نے ماضی میں پنجاب کی خدمت کی اور پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دی، عوام نے ان کا ساتھ دیا تو انشاء اللہ پاکستان کی تقدیر بھی بدل کر رکھ دیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے بے حسی میں جو زخم پاکستان کو دیئے ان کا ازالہ کرنا آسان نہیں لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ان زخموں پر مرہم لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے فساد مارچ کو مسترد کیا اور ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر فساد کا حصہ نہیں بنے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے خون پسینے کی کمائی فساد مارچ کیلئے پانی کی طرح بہائی گئی، گلگت اور خیبرپختونخوا کے صحت اور تعلیم کے وسائل پر جو پیسہ خرچ ہونا تھا وہ پانی کی طرح فساد کیلئے بہایا گیا، سعید احمد جان نامی ایک کارکن بھی اسی فساد مارچ کے دوران جاں بحق ہوا جس پر دلی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سعید احمد جان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، سعید احمد جان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ کے پی کے کے ٹیکس کی کمائی صوبائی ہیلی کاپٹر اور گاڑیاں مارچ کیلئے استعمال کی گئیں، یہ گاڑیاں او رہیلی کاپٹر فرح گوگی کی حرام کی کمائی سے نہیں آئے تھے، ان گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں تھا بلکہ یہ کے پی کے اور گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیت تھے، کرینیں بھی استعمال کیلئے لائی گئیں لیکن وہ خالی ہاتھ واپس گئیں کیونکہ نہ ہی عوام تھے اور نہ ہی کوئی رکاوٹیں تھیں، کے پی کے سے دھرنے کا کہہ کر گئے لیکن ناکام مارچ کی وجہ سے دھرنا بھی نہ دے سکے اور واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچے دھوپ اور گرمی میں سڑکوں پر تھپیڑے کھاتے رہے اور عمران خان کے اپنے بچے بیرون ملک مقیم ہیں، انقلاب ہیلی کاپٹروں اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آیا کرتے اور نہ ہی یو ٹرن لے کر بنی گالہ کا رخ کرنے سے انقلاب آتا ہے،
انقلاب اس وقت آیا تھا جب نواز شریف عدلیہ بحالی کیلئے نکلے اور ان کے گوجرانوالہ پہنچنے سے قبل ہی عدلیہ بحال ہو گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا مینڈیٹ، بیانیہ، جعلی خط اور عالمی سازش کا ڈرامہ سب دو نمبر، ان کا نام نہاد انقلاب بھی دو نمبر تھا، ہم نے عمران خان کو حکومت سے نکالا تھا بنی گالہ سے نہیں پھر یہ چھپ کر کے پی کے میں کیوں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دعوے کرتے تھے کہ میں نے سپر پاور کو دھمکی دے دی ہے اور کسی سے ڈرتا نہیں اور اب کے پی کے میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں انکشاف ہوا کہ کپتان ڈٹ کر نہیں بلکہ پائوں پکڑ کر کھڑا تھا، ناکامی کے خوف سے نواز شریف کے پاس بندے بھجیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الیکشن کا اعلان کرا دیں میں مارچ نہیں کروں گا، انہیں بتاتا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کسی کے دبائو میں آ کر فیصلے نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی دھمکیوں سے گھبراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات کے باوجود آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی اور عوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے مشکل فیصلے بھی کریں گے ، امید ہے عوام شہباز شریف کا ساتھ دیں گے