لاہور ( نمائندہ خصوصی)
وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔واضح رہےکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نےمقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا تھا۔دوسری جانب گورنر پنجاب کے چیف سکریٹری پنجاب نے بھی وزیر اعلی پنجاب کے ڈی نوٹفائی اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا