کراچی(اسٹاف رپورٹر)
سرجانی ٹاون کے چھ سیکٹرز میں قبضوں کیخلاف تین روزہ مسماری آپریشن کاشیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیاگیا،سیکرٹری داخلہ،کمشنرکراچی، ایس ایس پی ویسٹ ودیگر کومراسلے ارسال کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے سرجانی اسکیم 41کے چھ سیکٹرز8,10,13,14,15اور16میں سرکاری ونجی اراضی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کیلئے مسماری آپریشن27دسمبر کو حکومت سندھ کی جانب سےعام تعطیل کے باعث تبدیلی کیا گیاہے۔نئے شیڈول کیمطابق مسماری آپریشن 26,28,29دسمبرکو کیاجائیگا۔یا درہے کہ قبضہ مافیا پارک،کھیل کے میدان اور پارکس سمیت قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت شدہ سیکڑوں پلاٹوں پر قبضہ کر کے مختلف گوٹھوں کے نام سےفروخت کر کے معصوم شہریوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں۔ محکمہ انسداد تجاوزات نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے 15رینجرز موبائلیں،25پولیس موبائلیں اور 40خاتون پولیس اہلکارتعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔اس سے قبل ضلع ویسٹ میں قبضہ خالی کرانے کیلئے جانے والے مختیار اعجاز چانڈیوکو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ امن اومان کو کنٹرول کیلئے جانے والی پولیس موقع سے فرار ہو گئی تھی دوسری جانب آلاٹیز کا کہنا ہے کہ قبضہ خالی کرانے کے بعدفوری انفراسٹرکچر کا کام شروع کیا جائے تاکہ وہاں آلاٹیز اپنا مکان تعمیر کر سکیں۔سرجانی اسکیم 41سال 85,86میں قرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو آلاٹ کی گئی تھی تاہم بجلی،پانی،گیس اور سڑکیں تعمیر نہ ہونے سے آلاٹیز اپنا گھر بنانے سے محروم ہیں۔