اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریکِ انصاف کے123ارکان نے (کل)جمعرات 22دسمبرکو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے روبرو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی 22دسمبر کو کے پی ہاﺅس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے۔شاہ محمود قریشی ان ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہو سکتے۔