لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آج ( منگل) کے روزٹوبہ ٹیگ سنگھ کے شہری کی دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میںعمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ۔جبکہ گورنر پنجاب کو بھی بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی فریق بنایا گیاہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف اقدام ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین اپنے مفادات کے لئے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔استدعا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے حکم جاری کیا جائے۔