کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے ترقی پانے والے پولیس افسران (PSP)کو رینک تفویض کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی۔ تقریب میں وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے پی ایس پی کے نئے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسران کو رینک پہنائے جن میں منیر شیخ، طارق قریشی اور خادم رند شامل ہیں۔ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے پی ایس پی افسران میں عثمان غنی صدیقی، تنویر اوڈھو، طارق دھاریجو اور عطا اللہ چانڈیو شامل ہیں۔