اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کر کے ان کی مزاج پرسی کی ۔وزیراعظم نے فردوس جمال سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اورعلاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے۔ وزیراعظم نے فردوس جمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اِنشاءاللہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔فردوس جمال نے مزاج پرسی اورعلاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔